26 دسمبر، 2021، 2:36 PM

فرانس میں مسلسل تیسرے روز بھی کورونا وائرس کے ریکارڈ کیسز سامنے آئے ہیں

فرانس میں مسلسل تیسرے روز بھی کورونا وائرس کے ریکارڈ کیسز سامنے آئے ہیں

فرانس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1 لاکھ 4 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے ہیں جبکہ فرانس میں ویکسین شدہ اور بوسٹر لگانے والوں کو ہیلتھ پاس جاری کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1 لاکھ 4 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے ہیں جبکہ فرانس میں ویکسین شدہ اور بوسٹر لگانے والوں کو ہیلتھ پاس جاری کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فرانس میں مسلسل تیسرے روز بھی کورونا وائرس کے ریکارڈ کیسز سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کی قسم اومیکرون نے دنیا بھر میں فضائی سفر کو متاثر کردیا ہے، دنیا بھر میں 6 ہزار تین سو سے زیادہ پروازیں منسوخ کرنا پڑ گئیں جبکہ کئی ایئر لائنز کے پائلٹس اور فضائی عملے کو بیماری کی شکایت پر قرنطینہ کر دیا گیا۔

News ID 1909278

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha