17 دسمبر، 2021، 8:12 PM

ویانا میں ایران اور گروپ 1+4 کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس منعقد

ویانا میں ایران اور گروپ 1+4 کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس منعقد

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایران اور گروپ 1+4 کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا ، اس اجلاس میں ایرانی وفد کی قیادت ایران کے اعلی مذاکرات کار اور نائب وزیر خارجہ علی باقری کنی نے کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کے کوبرگ ہوٹل میں ایران اور گروپ 1+4 کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا ، اس اجلاس میں ایرانی وفد کی قیادت ایران کے اعلی مذاکرات کار اور نائب وزیر خارجہ علی باقری کنی نے کی۔ ویانا اجلاس میں گروپ 1+4 کے رکن ممالک کے نائب وزراء خارجہ نے شرکت کی۔ اس سے قبل ویانا میں ایران کے اعلی مذاکرات کار علی باقری کنی نے اپنے ایک ٹوئيٹر بیان میں ویانا مذاکرات کی فضا کو مثبت قراردیتے ہوئے کہا تھا کہ مذاکرات میں اچھی پیشرفت ہوئی ہے اور ہم مذاکرات کو جاری رکھنے کا عزم رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آج مشترکہ کمیشن کا اجلاس ہوگا اورچند دنوں کے وقفہ کے بعد مذاکرات دوبارہ شروع ہوجائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ایران اپنے منطقی اور اصولی مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا ۔ ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی میں تمام پابندیوں کے خاتمہ کا خواہاں ہے۔

News ID 1909183

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha