مہر خبررساں ایجنسی نے ترکی الآن کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے شہر استنبول میں ترک صدر رجب طیب اردوغان کے لئے خلاف عوام نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ ترک عوام مہنگائی اور اردوغان کی غلط اقتصادی پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
مظاہرین نعرے لگا رہے تھے کہ " ہمیں زندگی کرنے دو ، ماسک پہننے اور سماجی فاصلوں کا جھوٹ ختم ہوگیاہے"
مظاہرین نے ترکی میں مہنگائی ، فقر و بےکاری کی وجہ سے حکمراں جماعت انصاف اور توسعہ کی پالیسیوں کی بھر پور مذمت کی۔
یہ مظاہرہ ترک انقلابی کارکنوں کی یونین کی درخواست پر کیا گیا۔ مظاہرین نے کم از کم اجرت 3,577 ترک لیرا (257 امریکی ڈالر) سے بڑھا کر 5,200 ترک لیرا (374 ڈالر) کرنے کا مطالبہ کیا۔
ترک انقلابی کارکنوں کی یونین کی صدر آرزو کرکس اوغلو نے کہا کہ ہم غلامی کے خلاف جنگ اسی میڈیم سے شروع کریں گے۔ ہم مل کر اپنے بچوں کے کام، ملک اور مستقبل کی حمایت کرتے ہیں۔ ہمارا کام اس ظالم نظام کو بدلنا ہے۔
اسپوٹنک کے ٹیلی گرام چینل نے مظاہروں کی تصاویر شائع کرتے ہوئے لکھا کہ استنبول میں ہزاروں افراد نے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان مہنگائی، غربت اور کم اجرتوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ۔ اسپوٹنک کے مطابق ہزاروں ترک شہری وسطی استنبول میں ترک صدر رجب طیب اردوغان کی مہنگائی، غربت اور معاشی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے لگائے۔
آپ کا تبصرہ