3 دسمبر، 2021، 9:32 AM

قم میں معروف پاکستانی شاعر احمد شہریار کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم کی نمائش

قم میں معروف پاکستانی شاعر احمد شہریار کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم کی نمائش

قم میں مقیم پاکستانی شاعر احمد حسینی شہریار کے حالاتِ زندگی پر مبنی دستاویزی فلم بعنوان”از تبار اقبال”کی نمائش کی گغي جس میں شعرائے ہند و پاک سمیت  مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم میں مقیم پاکستانی شاعر احمد حسینی شہریار کے حالاتِ زندگی پر مبنی دستاویزی فلم بعنوان”از تبار اقبال”کی  نمائش کی گئي جس میں ے ہند و پاک اے شعراء سمیت  مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق،اس دستاویزی فلم کے ہدایتکار محمد رضا کمیلی ہیں اور اس فلم میں اردو ادب اکادمی کے سربراہ ڈاکٹر افتخار حسین عارف اور فارسی ادب اکادمی کے سربراہ ڈاکٹر حداد عادل جیسی عظیم شخصیات نے احمد شہریار کی شعری شخصیت کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اس دستاویزی فلم کی نمائش کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے معروف شاعر استاد محمد علی مجاہدی نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اقبال لاہوری کو پاکستان میں بہت بلند ادبی مقام اور مرتبہ حاصل ہے اور ان کے اشعار کو ایران میں بھی پذیرائی ملی ہے۔

ایرانی شاعر نے کہا کہ احمد شہریار ایک متواضع جوان ہیں جس نے شاعری کی راہ میں ترقی کے لئے بہت سی مشکلات کو برداشت کیا ہے۔

سامعین اور ناظرین نے اقبال کے طرز تفکر پر شعر کہنے والے شاعر احمد حسینی شہریار کی دستاویزی فلم میں ان کی نشیب و فراز پر مشتمل زندگی کو دیکھا اور پاکستانی طلباء کے طرز زندگی سے بھی کسی حد تک واقف ہوئے۔

قم میں معروف پاکستانی شاعر احمد شہریار کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم کی نمائش

دستاویزی فلم کے ڈائریکٹر نے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس دستاویزی فلم کو بنانے میں ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن ہم خدا کا شکر ادا کرتے ہیں کہ یہ فلم ہماری پوری ٹیم کی کارکردگی اور تعاون سے مکمل ہوئی۔

کمیلی نے کہا کہ جلد ہی ہماری ٹیم ایران اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات کو وسعت دینے کے لئے مزید دستاویزی فلمیں تیار کرے گی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ دستاویزی فلم جلد ہی تہران اور مشہد جیسے بڑے شہروں میں خصوصی طور پر دکھائی جائے گی اور اسے قومی زرائع ابلاغ کے ذریعے نشر بھی کی جائے گی۔

قم میں معروف پاکستانی شاعر احمد شہریار کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم کی نمائش

News Code 1909028

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha