2 دسمبر، 2021، 3:18 PM

اقوام متحدہ نے طالبان پر افغانستان کی نمائندگی کرنے پر پابندی عائد کردی

اقوام متحدہ نے طالبان پر افغانستان کی نمائندگی کرنے پر پابندی عائد کردی

اقوام متحدہ کی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ طالبان کو اقوام متحدہ میں افغانستان کی نمائندگی کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ طالبان کو اقوام متحدہ میں افغانستان کی نمائندگی کی اجازت نہیں دی جائےگی۔ اقوام متحدہ نے طالبان پرافغانستان کی نمائندگی کرنے پر پابندی عائد کر دی ، اپنے فیصلے میں اقوام متحدہ کی جانب سے کہا گیا کہ عالمی ادارے میں افغانستان کی نمائندگی کوئی نہیں کرے گا۔ اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کی کمیٹی کی جانب سے کہا گیا کہ طالبان کو اقوام متحدہ میں افغانستان کی نمائندگی کی اجازت نہیں ہوگی۔  ادھر افغانستان میں طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے اقوام متحدہ کے اس اقدام کو غیر منصفانہ قراردیا ہے۔

News ID 1909026

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha