مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان نے داعش دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا ہے جس کے نتیجے میں 8 داعش دہشت گردہلاک ہوگئے ہیں۔ داعش دہشت گرد اس سے قبل افغانستان میں طالبان کی گاڑیوں اور مساجد پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرچکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق طالبان نے قندھار کے چار اضلاع میں داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کریک ڈاؤن آپریشن کیا۔ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں داعش کے 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ 10 دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ کریک ڈاؤن آپریشن کے دوران طالبان کو بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی ملا ہے۔ یہ کارروائی داعش کی جانب سے افغانستان میں مساجد ، امام بارگاہوں ، طالبان کی گاڑیوں اور ایک ملٹری اسپتال میں حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد کی گئی ہے۔ طالبان نے ہلاک ہونے والے داعش دہشت گردوں کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے داعش دہشت گردوں نے مساجد، امام بارگاہوں، مسافر بس، طالبان کے سکیورٹی قافلوں اور ملٹری اسپتال پر حملے میں کابل کے سکیورٹی چیف کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
افغانستان کے صوبہ قندہارمیں طالبان نے داعش دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا ہے جس کے نتیجے میں 8 داعش دہشت گردہلاک ہوگئے ہیں۔ داعش دہشت گرد اس سے قبل افغانستان میں طالبان کی گاڑیوں اور مساجد پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرچکے ہیں۔
News ID 1908850
آپ کا تبصرہ