پاکستان کے علاقہ باجوڑ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 4 فوجی اہلکار ہلاک

پاکستان میں باجوڑ کے علاقہ ڈبرائی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاکستانی فورسز کے 4 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں باجوڑ کے علاقہ ڈبرائی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاکستانی فورسز کے 4 اہلکار ہلاک  ہوگئے ہیں۔  پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ رات گئے سکیورٹی فورسز نے پولیس کے ہمراہ باجوڑ میں سرچ آپریشن شروع کیا، آپریشن کے دوران ڈبرائی کے علاقے میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں ایف سی کے دو جوان اور دو پولیس کانسٹیبل ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایف سی کے 28 سالہ لانس نائیک مدثر جن کا تعلق کوہاٹ سے تھا، کراچی سے تعلق رکھنے والے ایف سی کے سپاہی 26 سالہ جمشید، پولیس کانسٹیبل سپاہی عبدالصمد اور سپاہی نور رحمان شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج پر وہابی دہشت گردوں کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

News Code 1908582

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 8 =