8 اکتوبر، 2021، 1:42 PM

امریکی ایٹمی آبدوز بحیرہ جنوبی چین میں حادثہ کا شکار

امریکی ایٹمی آبدوز بحیرہ جنوبی چین میں حادثہ کا شکار

امریکی بحریہ کی ایٹمی آبدوز " یو ایس ایس کنکٹیکٹ" گزشتہ ہفتے بحیرہ جنوبی چین کی تہہ میں کسی نامعلوم چیز سے ٹکرا گئی جس سے آبدوز پر موجود چند افراد معمولی زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی بحریہ کی ایٹمی آبدوز " یو ایس ایس کنکٹیکٹ" گزشتہ ہفتے بحیرہ جنوبی چین کی تہہ میں کسی نامعلوم چیز سے ٹکرا گئی جس سے آبدوز پر موجود چند افراد معمولی زخمی ہوگئے ہیں۔امریکی بحریہ کے ایک بیان کے مطابق آبدوز پچھلے ہفتے عالمی سمندر میں معمول کی زیرِ آب گشت پر تھی ، جس کے بعد وہ حادثہ کا شکار ہوگئی۔

اس حادثے میں ایٹمی آبدوز کے عملے میں صرف چند افراد ہی معمولی زخمی ہوئے تاہم نہ تو کوئی جانی نقصان ہوا اور نہ ہی کوئی امریکی فوجی شدید زخمی ہوا۔

واضح رہے کہ بحیرہ جنوبی چین اس وقت دنیا کا سب سے متنازعہ سمندری حصہ ہے جو عالمی طور پر ایک اہم بحری تجارتی راستے کا درجہ بھی رکھتا ہے۔ اس پر چین کے علاوہ ملیشیا، برونائی، فلپائن، ویتنام اور تائیوان بھی ملکیت کے دعویدار ہیں۔ ادھر چین نے امریکی ایٹمی آبدوز کے حادثے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

News Code 1908444

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha