مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حضرت امام رضا (ع) کی شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہوئی۔
مجلس عزا سے حجۃ الاسلام والمسلمین رفیعی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام رضا علیہ السلام سے مروی روایات سے ثابت ہوتا ہے کہ حضرت امام رضا علیہ السلام اپنے شیعوں سے اعتدال، عقلمندی اختیار کرنے، افراط و تفریط سے پرہیز ، ولایت کے معیار پر حرکت ، قرآن و سنت کی روشنی میں عمل اور دینی اور شرعی فرائض پر عمل کی توقع رکھتے تھے۔
مجلس عزا میں جناب مہدی رسولی نے نوخہ خوانی اور مصائب اہلبیت (ع) پیش کئے۔
آپ کا تبصرہ