30 ستمبر، 2021، 8:42 AM

سپاہ قدس کا امن و صلح کے سلسلے میں تعاون اور مدد فراہم کرنے میں اہم کردار

سپاہ قدس کا امن و صلح کے سلسلے میں تعاون اور مدد فراہم  کرنے میں اہم کردار

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے سپاہ قدس کے سربراہ جنرل قاآنی سے ملاقات میں کہا ہے کہ سپاہ قدس نے علاقائی اور عالمی سطح پر امن و صلح کے سلسلے میں تعاون اور مدد فراہم کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے سپاہ قدس کے سربراہ جنرل اسماعیل قاآنی سے ملاقات میں کہا ہے کہ سپاہ قدس نے علاقائی اور عالمی سطح پر امن و صلح کے سلسلے میں تعاون اور مدد فراہم  کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جنرل قاآنی نے وزارت خآرجہ میں حاضر ہوکر امیر عبداللہیان کو اسلامی جمہوریہ ایران کا وزیر خارجہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ جنرل قاآنی نے اس ملاقات میں شہید قاسم سلیمانی  اور وزارت خارجہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قومی اور ملکی مفادات کے تحفظ کے سلسلے میں وزارت خارجہ کا کرداربہت ہی اہم ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے بھی اس ملاقات میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں شہید قاسم سلیمانی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگر شہید سلیمانی نے خطے میں دہشت گردی کا مقابلہ نہ کیا ہوتا تو آج خطے کی صورتحال کچھ اور ہوتی۔ امیر عبداللہیان نے سپاہ قدس کوغیر سرحدی سرباز قراردیتے ہوئے کہا کہ سپاہ قدس نے علاقائی اور عالمی سطح پر امن و صلح برقرار کرنے میں تعاون اور مدد فراہم کرنے کے سلسلے میں اپنا اہم اور نمایاں کردار ادا کیا ہے اور ہم شہید میجر جنرل سلیمانی کے راستے پر گامزن رہیں گے۔

News ID 1908346

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha