23 ستمبر، 2021، 4:10 PM

شہداء دفاع مقدس نے ایران کی حقانیت کو تاریخ کی پیشانی پر ثبت کردیا

شہداء دفاع مقدس نے ایران کی حقانیت کو تاریخ کی پیشانی پر ثبت کردیا

رہبر معظم انقلاب اسلامیحضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے شہدائے دفاع مقدس اور ایثارگروں کے دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں فرمایا: شہداء دفاع مقدس نے ایران کی حقانیت کو تاریخ کی پیشانی پر ثبت کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامیحضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے شہدائے دفاع مقدس اور ایثارگروں کے دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں فرمایا: شہداء دفاع مقدس نے ایران کی حقانیت کو تاریخ کی پیشانی پر ثبت کردیا ہے۔

شہداء فاؤنڈیشن میں ولی فقیہ کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین شکری نے تہران میں بہشت زہرا (س) میں ایک تقریب کے دوران رہبر معظم کا پیغام پیش کیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شہداء اور ایثارگروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایا: دفاع مقدس شہداء کے نام سےمزین ہے اور دفاع مقدس کے شہیدوں اور ایثارگروں کی مخلصانہ قربانیوں کو ہمشہ تاریخ میں یاد رکھا جائےگا۔حضرت امام خمینی (رہ) اور شہداء پر اللہ تعالی کا سلام ہو۔

News ID 1908263

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha