22 ستمبر، 2021، 9:53 AM

طالبان نے سہیل شاہین کو اقوام متحدہ میں اپنا سفیر نامزد کردیا

طالبان نے سہیل شاہین کو اقوام متحدہ میں اپنا سفیر نامزد کردیا

افغان طالبان نے ترجمان سہیل شاہین کو اقوام متحدہ میں اپنا سفیر نامزد کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان نے ترجمان سہیل شاہین کو اقوام متحدہ میں اپنا سفیر نامزد کردیا ہے۔ طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرس کو خط لکھ کر جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کا موقع دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر اقوام متحدہ نے طالبان کی درخواست ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے متعلقہ کمیٹی کو بھیج دی ہے۔ کمیٹی میں امریکہ، چین اور روس سمیت 9 ممالک کے رہنما شامل ہیں۔

News Code 1908245

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha