مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے دیرلوئر میں جنازے پر فائرنگ کے نتیجے میں سابق صوبائی وزیر کے 2 بیٹوں سمیت 8 افراد ہلاک جب کہ 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دیر لوئر کے علاقے طورمنگ درہ میں نماز جنازہ کے دوران فائرنگ کے نتیجےمیں 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جن میں سابق صوبائی وزیر کے دو بیٹے بھی شامل ہیں جب کہ دس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جنازے میں فائرنگ کےدوران زخمی ہونے والے سابق صوبائی وزیر کا دوسرا بیٹا بھی ہلاک ہوگیا ہے۔ پولیس نے علاقے میں امن وامان کی صورتحال کنڑول کرنے کے لیے کرفیو نافذکردیا ہے اور کسی کو بھی مذکورہ علاقے میں آنے جانے کی اجازت نہیں ہے۔
آپ کا تبصرہ