مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی اور ریڈیو گفتگو کے تعاون سے افغانستان کی آخری صورتحال کے بارے میں آج اجلاس منعقد ہوگا ،جس میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں جائزہ لیا جائےگا۔

اطلاعات کے مطابق اس اجلاس میں علاقائي امور کے ماہر سید رضا صدر الحسینی، افغانستان میں ایران کے سابق سفیر ابوالفضل ظہرہ وند اور مہر نیوز کے بین الاقوامی شعبہ کے انچارج جناب مہدی عزیزی شرکت کریں گے۔ اس اجلاس میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا جائےگا۔ افغانستان کی صورتحال کے بارے میں اجلاس آج سہ پہر ساڑھے پانچ بجے منعقد ہوگا۔
آپ کا تبصرہ