مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 5 لاکھ 45 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 9 ہزار سے زائد کورونا مریض موت کے منہ میں پہنچ گئے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 21 کروڑ 67 لاکھ 69 ہزار 574 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 45 لاکھ 8 ہزار 257 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 85 لاکھ 57 ہزار 740 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 13 ہزار 386 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 19 کروڑ 37 لاکھ 3 ہزار 577 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
امریکہ میں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 54 ہزار 381 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 96 لاکھ 17 ہزار 417 ہو چکی ہے۔
بھارت میں اس وائرس سے 4 لاکھ 37 ہزار 860 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 26 لاکھ 95 ہزار 30 مریض سامنے آ چکے ہیں۔
برازیل میں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 59 ہزار 52 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 7 لاکھ 28 ہزار 605 ہو گئی۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 80 ہزار 840 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 68 لاکھ 63 ہزار 541 ہو چکی ہے۔
فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 14 ہزار 157 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کُل کیسز 67 لاکھ 28 ہزار 858 رپورٹ ہوئے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 32 ہزار 376 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 66 لاکھ 98 ہزار 486 ہو چکی ہے۔
ایران میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 5 ہزار 901 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 48 لاکھ 95 ہزار 448 ہو گئے۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 25 ہزار 604 مریض مر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 52 ہزار 481 ہو چکی ہے۔
آپ کا تبصرہ