28 اگست، 2021، 10:45 AM

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 120 افراد ہلاک

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 120 افراد ہلاک

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 120 افراد کورونا وباء کے باعث ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 120 افراد کورونا وباء کے باعث ہلاک ہوگئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 191 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 120 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 3 ہزار 848 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 83 فیصد ہو گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 25 ہزار 535 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 48 ہزار 572 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 93 ہزار 107 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 596 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 10 لاکھ 29 ہزار 930 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 لاکھ 1 ہزار 973 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 5 کروڑ 9 لاکھ 85 ہزار 184 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

News ID 1907959

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha