25 اگست، 2021، 3:04 PM

صدر رئیسی نے جناب محسن رضائی کواپنا اقتصادی معاون مقرر کردیا

صدر رئیسی نے جناب محسن رضائی کواپنا اقتصادی معاون مقرر کردیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرسید ابراہیم رئیسی نے اپنے ایک حکم میں جناب محسن رضائی کو اپنا اقتصادی معاون مقرر کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرسید ابراہیم رئیسی نے اپنے ایک حکم میں جناب محسن رضائی کو اپنا اقتصادی معاون مقرر کردیا ہے۔ صدر رئیسی نے جناب محسن رضائی کو تینوں قوا کی اقتصادی ہمآہنگي کی اعلی کونسل اورحکومت کے اقتصادی ادارے  کا سکریٹری بھی مقرر کیا ہے۔ جناب ڈآکٹر محسن رضائی نے تہران یونیورسٹی سے اقتصادی امور میں  ڈاکٹری کی ڈگری حاصل کررکھی ہے۔ وہ 1333 شمسی میں صوبہ خوزستان کے علاقہ مسجد سلیمان میں پیدا ہوئے، اور وہ 16 سال تک سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ کے عہدے پر فائزرہے، اور 1376 شمسی سے لیکر اب تک وہ مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سکریٹری کے عہدے پر فائز ہیں۔

News Code 1907925

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha