5 اگست، 2021، 6:15 PM

ایران کے صدرڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے حلف اٹھا لیا

ایران کے صدرڈاکٹر  سید ابراہیم رئیسی نے حلف اٹھا لیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں ایران کے اعلی سول اور فوجی حکام اور 73 ممالک سے 115 غیر ملکی مہمان وفود کی موجودگی میں صدر ابراہیم رئیسی نے ایران کے آٹھویں صدرکے عنوان سے حلف اٹھا لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں ایران کے اعلی سول اور فوجی حکام اور 73 ممالک سے 115 غیر ملکی مہمان وفود کی موجودگی میں صدر ابراہیم رئیسی نے ایران کے آٹھویں صدرکے عنوان سے حلف اٹھا لیا۔

صدر ابراہیم رئیسی نے قرآن مجید اور ایرانی قوم کے سامنے اللہ تعالی کی قسم یاد کرتے ہوئے کہا کہ میں ملک کے سرکاری مذہب، اسلامی جمہوری نظام  اور ملک کے بنیادی آئین کی حفاظت اور پاسداری کے سلسلے میں تلاش و کوشش کروں گا اور ملکی کی ترقی اور پیشرفت کے سلسلے میں اپنی تمام توانائیوں کو بروی کار لاؤں گا۔

صدر ابراہیم رئیسی نے حلف اٹھاتے ہوئے کہا کہ میں ملک کے سیاسی ، اقتصادی اور ثقافتی استقلال کی حفاظت کے سلسلے میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کروں گا۔

اس باوقار تقریب میں ایران کے اعلی سول اور فوجی حکام کے علاوہ 73 ممالک سے 115  غیر ملکی مہمانوں نے شرکت کیں۔ اطلاعات کے مطابق سید ابراہیم رئیسی کی حلف برداری کی تقریب میں 10 ممالک کے صدور ، 20 ممالک کے پارلیمانی سربراہان، 11 ممالک کے وزراء خارجہ۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نمائندے ، یورپی یونین کے نمائندے  اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی ، جن میں عراق کے صدر برہم صالح، افغانستان کے صدر اشرف غنی ، پاکستانی سینیٹ کے سربراہ محمد صادق سنجرانی، ہندوستانی حکومت کے خصوصی نمائندے ، یورپی یونین کے نمائندے اور دیگر عالمی اداروں کے نمائندے شامل ہیں۔

News ID 1907666

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha