2 اگست، 2021، 1:04 PM

نیویارک میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 10 افراد کو زخمی کردیا

نیویارک میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 10 افراد کو زخمی کردیا

امریکی شہر نیویارک میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 10 افراد کو زخمی کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  امریکی شہر نیویارک میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 10 افراد کو زخمی کردیا۔

اطلاعات کے مطابق نیویارک میں 2 مسلح افراد نے ہجوم پر فائرنگ کرکے 10 افراد کو زخمی کردیا، واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ نیویارک پولیس کے مطابق حملہ کوئنس کے علاقے میں ہوا جس میں 4 افراد ملوث ہیں، 2 حملہ آوروں نے فائرنگ کی جب کہ 2 حملہ آور بائک پر سوار تھے اور فائرنگ کے فوراً بعد فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

News Code 1907615

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha