25 جولائی، 2021، 3:12 PM

یمنی فوج کی صوبہ مآرب میں پیشقدمی جاری/ سعودی کرائے کے فوجیوں کو تاریخی شکست کا سامنا

یمنی فوج کی صوبہ مآرب میں پیشقدمی جاری/ سعودی کرائے کے فوجیوں کو تاریخی شکست کا سامنا

یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے خلاف یمنی فوج کی دفاعی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبہ مآرب میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں پر کاری ضربیں وارد کرتے ہوئے یمنی فوج کی پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے خلاف یمنی فوج کی دفاعی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبہ مآرب میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں پر کاری ضربیں وارد کرتے ہوئے یمنی فوج کی پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق یمنی فوج نے العطیف سے البلق القبلی تک کے علاقہ کو سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کے ناپاک وجود سے پاک کرالیا ہے اور اس علاقہ میں یمنی فوج اور قبائل کی پیشقدمی کا سلسلہ جاری ہے۔

یمنی فوج نے حید البلق کے علاقہ کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے۔ یمنی ذرائع کے مطابق صوبہ مآرب میں سعودی عرب کے سیکڑوں کرائے کے فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں اور اس علاقہ میں سعودی عرب کے فوجیوں کو تاریخي شکست کا سامنا ہے۔

News Code 1907511

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha