19 مئی، 2024، 7:41 AM

سپاہ پاسداران کی جنگی کشتی اوقیانوس میں ڈیوٹی کے بعد واپس

سپاہ پاسداران کی جنگی کشتی اوقیانوس میں ڈیوٹی کے بعد واپس

شہید قاسم سلیمانی سے منسوب ایرانی پانچویں بحری بیڑا اوقیانوس میں 39 دن تک ڈیوٹی انجام دینے کے بعد بندرگاہ پر لنگرانداز ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے پانچویں بیڑے نے گہرے سمندر میں 39 دن تک کامیابی کے ساتھ ڈیوٹی دینے کے بعد اپنا سفر مکمل کرلیا ہے۔

شہید قاسم سلیمانی کے نام سے منسوب بیڑے کے بندرگاہ پہنچنے پر سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر ایڈمرل تنگسیری نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ سپاہ کے جوان خط استوا عبور کرتے ہوئے قطب جنوبی میں داخل ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی سیکورٹی فورسز کی کامیابی کا راز مسلح افواج کی تمام اکائیوں کے درمیان اتحاد اور اتفاق ہے۔ ایرانی آرمی اور سپاہ کی بحریہ ایمان اور اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ کرتے ہوئے ملکی دفاع اور ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ ایرانی سیکورٹی فورسز کی شاندار کارکردگی سے دشمن کی صفوں میں مایوسی پھیل گئی ہے۔

News ID 1924035

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha