مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی حکومت کے ترجمان علی بہادری جہرمی نے کہا ہے کہ آج دنیا میں شناخت کی جنگ لڑی جارہی ہے جس کے تحت لوگوں کے ایمان، خودمختاری اور آزادی پر حملہ کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان حالات میں میڈیا کی ذمہ داری کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔ میڈیا کو دشمن کے خلاف محاذ کے طور پر سامنے آنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ شناخت کی جنگ میں میڈیا کو دہشت گردی کا آلہ بنایا جارہا ہے جس کی زد میں ہر خاص و عام آرہا ہے۔ شناختی جنگ کا اصلی مقصد اور ہدف لوگوں کے درمیان مایوسی اور ناامیدی پھیلانا اور ایک دوسرے سے دور کرنا ہے۔
جہرمی نے کہا کہ ایران کے "وعدہ صادق آپریشن" کے بعد دشمن کا پروپیگنڈا مشین بری طرح ناکام ہوگیا۔ اس واقعے کے بعد دنیا نئے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ جنگ غزہ کے بعد امریکہ اور مغربی ممالک میں جوان بیدار ہورہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ