19 مئی، 2024، 10:02 AM

امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات ہورہے ہیں، ایران

امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات ہورہے ہیں، ایران

اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندے نے ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کی تصدیق کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی تصدیق کی ہے۔

میڈیا میں مختلف خبریں گردش کرنے کے بعد ہفتے کے دن ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے ایرانی نمائندے سے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں سوال کیا تو نمائندے نے امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کی تصدیق کی ہے۔

نمائندے نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا یہ پہلا موقع نہیں ہے اور اسی طرح یہ آخری بھی نہیں ہے بلکہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

News ID 1924037

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha