19 مئی، 2024، 1:29 PM

ایران کا مغربی یونیورسٹیوں سے نکالے جانے والے طلباء کو اسکالر شپ دینے کا اعلان

ایران کا مغربی یونیورسٹیوں سے نکالے جانے والے طلباء کو اسکالر شپ دینے کا اعلان

اسلامی جمہوریہ ایران کی امام حسین یونیورسٹی نے امریکا، کینیڈا اور یورپی ملکوں کی یونیورسٹیوں سے فلسطین کی حمایت پر نکالے جانے والے یونیورسٹی طلباء کو اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امام حسین یونیورسٹی کے سربراہ محمد رضا حسنی آہنگر نے امریکا، کینیڈا اور یورپ کی یونیورسٹیوں کے حریت پسند طلبا اور اساتذہ کے نام ایک پیغام جاری کرکے کہا ہے کہ اس وقت یونیورسٹی طلبا کی تحریک کے ایک نئے باب کا آغازہوا ہے۔ محمد رضا حسنی آہنگر نے اپنے اس پیغام میں کہا ہے کہ مغربی یونیورسٹیوں سے نکالے جانے والے سبھی طلبا کو ایران میں اسکالر شپ پر داخلہ دیا جائے گا۔

اس پیغام کے ایک حصے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیوں اور مغربی حکومتوں کی جانب سے اس ظالم حکومت کی حمایت کے خلاف امریکا، کینیڈا اور یورپ کی یونیورسٹیوں کے طلبا، اساتذہ اور ملازمین کی تحریکیں اس بحران سے نکلنے میں بہت موثر واقع ہوں گی۔واضح رہے کہ امریکہ ، کینیڈا اور یورپ کی یونیورسٹیوں میں فلسطین کی حمایت کرنے والے طلبہ کو تعلیم سے محروم اور یونیورسٹیوں سے بے دخل کیا جارہا ہے۔

News ID 1924042

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha