20 جولائی، 2021، 2:10 PM

طالبان ، امن و صلح کے طرفدار نہیں بلکہ دہشت گردی کے حامی ہیں

طالبان ، امن و صلح کے طرفدار نہیں بلکہ دہشت گردی کے حامی ہیں

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے عیدالاضحیٰ کی نماز کے موقع پر صدارتی محل کے قریب طالبان کے راکٹ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان ، امن و صلح کے طرفدار نہیں بلکہ دہشت گردی کے حامی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے طلوع نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے عیدالاضحیٰ کی نماز کے موقع پر صدارتی محل کے قریب طالبان کے راکٹ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان ، امن و صلح کے طرفدار نہیں بلکہ دہشت گردی کے حامی ہیں۔

افغان صدر اشرف غنی نے نماز عید کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبان نے ظاہر کر دیا کہ انہیں امن کی کوئی خواہش نہیں۔

افغان صدر نے کہا کہ یہ عید افغان فوج کی قربانیوں ،جرات کےاحترام میں انکے نام کی ہے، گزشتہ ہفتےحالیہ صورتحال پر قابو پانےکیلئے منصوبہ بندی پر کام کرتا رہا ہوں ۔

 اشرف غنی نے کہا کہ افغانستان میں طالبانی امارات کی کوئی جگہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ طالبان نےظاہرکردیا انہیں امن کی کوئی خواہش نہیں، ہم اسی بنیاد پر فیصلےکریں گے۔

واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں عیدالاضحیٰ کے دن نماز کی ادائیگی کے وقت صدارتی محل کے قریب طالبان نے تین راکٹوں سے حملہ کیا اس حملوں میں کسی جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ۔

News Code 1907444

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha