16 جولائی، 2021، 12:03 PM

افغانستان کا سیاسی وفد دوحہ میں طالبان سے مذاکرات کے لئے روانہ ہوگا

افغانستان کا سیاسی وفد دوحہ میں طالبان سے مذاکرات کے لئے روانہ ہوگا

افغانستان کی اعلیٰ مصالحتی کونسل کا 11 رکنی سیاسی وفد آج دوحہ میں طالبان سے مذاکرات کے لئے روانہ ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کی اعلیٰ مصالحتی کونسل کا 11 رکنی سیاسی وفد آج دوحہ میں طالبان سے مذاکرات کے لئے روانہ ہوگا۔

اطلاعات کے مطابق مصالحتی کونسل کے نائب سربراہ اسداللہ سعادتی نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جلدامن سے متعلق کچھ کامیابی حاصل کرلیں گے اگر یہ نابھی ہوا تو بھی طالبان کے امن سے متعلق موقف سے آگاہی ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی پیشرفت ہوئی تو دوحہ مذاکرات کی ٹائم لائن میں توسیع کاامکان ہے۔

اسداللہ سعادتی کے مطابق دوحہ مذاکرات کےمرکزی ایجنڈےمیں جنگ بندی پر توجہ مرکوز ہوگی ۔ واضح رہے کہ دوحہ مذاکرات کیلئےروانہ ہونے والے گیارہ رکنی وفد میں عبداللہ عبداللہ، حامد کرزئی، محمد کریم خلیلی، محمد محقق، صلاح الدین ربانی، بابر فراہ مند، سلام رحیمی، فاطمہ گیلانی بھی شامل ہیں۔

News ID 1907391

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha