4 جولائی، 2021، 9:27 AM

صومالیہ میں خودکش حملے میں 10 افراد ہلاک

صومالیہ میں خودکش حملے میں 10 افراد ہلاک

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں چائے کے ہوٹل پر دو خود کش بمباروں نے خود کو بارودی مواد سے اُڑا لیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائثرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں چائے کے ہوٹل پر دو خود کش بمبار نے خود کو بارودی مواد سے اُڑا لیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں چائے کے ایک ہوٹل پر دو افراد داخل ہوئے جنہوں نے خود کش جیکٹس پہنی ہوئی تھیں، دونوں نے یکے بعد دیگرے خود کو دھماکے سے اُڑالیا۔

چائے کے ہوٹل پر جس وقت حملہ کیا گیا اُس وقت وہاں گاہکوں کا رش تھا اور زیادہ تر چائے پینے والوں میں قریبی واقع سکیورٹی فورسز کے دفاتر اور تھانے کے اہلکار شامل تھے۔ صومالیہ میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری  وہابی دہشت گرد گروپ الشباب نے قبول کرلی ہے۔

News Code 1907228

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha