19 مئی، 2024، 6:19 PM

آپریشن "وعدہ صادق" ایک انتہا پسند اور ناجائز رجیم کے خلاف تادیبی کارروائی تھی، جنرل سلامی

آپریشن "وعدہ صادق" ایک انتہا پسند اور ناجائز رجیم کے خلاف تادیبی کارروائی تھی، جنرل سلامی

سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف نے کہا کہ آپریشن "وعدہ صادق" کا مقصد محدود تعداد میں میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے ایک متشدد اور غیر منطقی حکومت کو سزا دینا تھا جو طاقت کی زبان کے سوا کچھ نہیں جانتی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل حسین سلامی نے قومی ذرائع ابلاغ کے اولین فیسٹول "جام امید" کے الوداعی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج لوگوں کے افکار کی تشکیل و تخریب کا میڈیا کا کردار بے پناہ اہمیت رکھتا ہے۔ یہ میڈیا ہے جو دنیا بھر میں لوگوں کے ذہنوں پر اثر انداز ہوتا ہے اور حقائق اور واقعات کو ایک تصویری مہم کے ذریعے پھیلا کر عالمی رائے عامہ کو متاثر کرتا ہے اور لوگوں میں سیاسی شعور پیدا کرتا ہے۔


انہوں نے آپریشن وعدہ صادق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے نقطہ نظر سے، یہ آپریشن محدود تعداد میں میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے دو پوائنٹس کو نشانہ بنانے کے لئے ایک نہایت محدود آپریشن تھا، جس کا مقصد ایک متشدد اور ناجائز حکومت کو سبق سکھانا تھا جو طاقت کی زبان کے سوا کچھ نہیں جانتی۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر ان چیف نے کہا کہ میڈیا بیرونی حقائق کے بارے میں ہمارے ادراک کو تشکیل دیتا ہے اور ہماری ذہنی فضا کو واقعات اور رجحانات سے روشناس کراتا ہے

 انہوں مزید کہا کہ میڈیا معاشروں کے مفروضوں کو تشکیل دیتا ہے اور معاشرتی اصول بناتا ہے، اچھے اور برے کا تعین کرتا ہے اور امید کی مشعل روشن کرتا ہے یا کبھی کبھی معاشروں میں امید کے شعلے بجھا دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا میں حق و باطل کی جنگ مسلسل جاری ہے۔ جو چیز حکمت عملی کے پیمانے کی کسی کارروائی کو اسٹریٹجک پیمانے میں بدل سکتی ہے وہ میڈیا ہے۔


جنرل سلامے نے کہا کہ ہم جانتے تھے کہ ہمارے سامنے ایک عالمی سطح کا جنگی محاذ ہے  جیسا کہ عالمی جنگوں میں ہوا تھا۔ ہم جانتے تھے کہ وہ ہمارے خلاف اتحاد بنائیں گے اور میدان میں آئیں گے، لیکن اس اقدام کے لئے جو فیصلہ کیا گیا، وہ نہایت گہرے تدبر کا حامل غیر معمولی فیصلہ تھا جس نے تاریخ کا رخ موڑ دیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ میڈیا اس نفسیاتی جنگ کے دور میں امید کے پیغامبر کا کردار ادا کر سکتا ہے کہ جہاں دشمن عالمی سطح کی کوششوں سے ہمارے ملک میں نا امیدی پھیلانے چاہتا ہے  تاکہ ایرانی معاشرہ ترقی کی منزل سے بھٹک کر مغرب کا دست نگر بن جائے۔

سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف نے کہا کہ ہم دشمن کی بھڑکائی ہوئی آگ کو بجھانے اور اسے میدان میں چت کرنے کے لئے پوری قوت سے لڑ رہے ہیں۔ تاہم میڈیا کو اس میدان میں ہمارا ساتھ دینا ہوگا۔ آپ کی میڈیا  پاور ہم سے بہت زیادہ طاقتور اور موئثر ہے، جب آپ ہمارے ساتھ اس نفسیاتی جنگ میں شامل ہوتے ہیں، تو ہماری طاقت عالمی بن جاتی ہے جس کے نتائج اور اثرات بے مثال ہوتے ہیں۔

News ID 1924046

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha