30 جون، 2021، 10:43 AM

ایرانی بحریہ کی بحر کیسپئن میں پائیدار سکیورٹی مشق کا آغاز

ایرانی بحریہ کی بحر کیسپئن میں پائیدار سکیورٹی مشق کا آغاز

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ نے یا حسین (ع) کی مقدس رمز کے ساتھ بحر کیسپئن میں پائیدار سکیورٹی مشق کا آغاز کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ نے یا حسین (ع)کی  مقدس رمز کے ساتھ  بحر کیسپئن میں پائیدار سکیورٹی مشق کا آغاز کردیا ہے۔ پائیدار سکیورٹی بحری مشق میں میزائل لانچرز ، فکسڈ ونگ ایئرکرافٹ اور ہیلی کاپٹر ، بحری ڈرون اور الیکٹرانک وارفیئر سسٹم کے تجربات کے جائیں گے ان مشقوں میں نیوی میرین ، رینجر ،بحریہ کی تمام سطحوں اور فلائٹ یونٹس حصہ لے رہے ہیں ۔

پائیدار سکیورٹی مشق  بحر کیسپئن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے 20 فیصد سمندری علاقہ میں انجام پذیر ہوگي جس کا رقبہ 77 ہزار مربع کلو میٹر پر مشتمل ہے۔ پائیدار سکیورٹی مشق میں ایران کی سمندری حدود کی حفاظت اور بحری حمل و نقل کو یقینی بنایا جائےگا۔

News Code 1907179

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha