9 جون، 2021، 8:57 AM

یمن کا اسرائيلی حکومت کی مداخلت اور جاسوسی سے متعلق دستاویزی فلم نشر کرنے کا فیصلہ

یمن کا اسرائيلی حکومت کی مداخلت اور جاسوسی سے متعلق دستاویزی فلم نشر کرنے کا فیصلہ

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی حکومت نے اسرائيلی حکومت کی یمن میں مداخلت اور جاسوسی سے متعلق ایک دستاویزی فلم نشر کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی حکومت نے اسرائيلی حکومت کی یمن میں مداخلت اور  جاسوسی سے متعلق ایک دستاویزی فلم نشر کا فیصلہ کیا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں یمن میں " موساد کے جاسوس " کے عنوان سے ایک دستاویزی فلم نشر کی جائےگی۔ انھوں نے کہا کہ اس فلم میں یمن میں اسرائيلی مداخلت اور جاسوسی سے متعلق ٹھوس شواہد پیش کئے جائيں گے ۔ اس سے قبل امارات اور اسرائیل کے درمیان یمن میں جاسوسی سے متعلق تعاون کے بارے میں خبریں شائع ہوئی تھیں۔ عرب ذرائع‏ کے مطابق متحدہ عرب امارات اسرائيل کو جاسوسی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون فراہم کررہا ہے اور متحدہ عرب امارات کا یہ اقدام اسلام اور مسلمانوں کے خلاف آشکارا غداری اور خيانت تصور کیا جارہا ہے۔

News ID 1906858

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha