مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق شام میں صدارتی انتخابات میں ووٹنگ کا سلسلہ آج صبح سے باقاعدہ طور پر آغاز ہوگیا ہے ۔ شام کے 18 ملین شہری ووٹنگ میں حصہ لے سکتے ہیں۔ شام کے صدارتی انتخابات میں تین امیدوار میدان میں ہیں، جن میں عبداللہ عبداللہ، بشار اسد اور محمود مرعی شامل ہیں۔
شام کے الیکشن کمیشن کے اعلی رکن قاضی نوری فارس کا کہنا ہے کہ شام میں پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹ ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے پولنگ اسٹیشن صبح 6 بجے سے عالمی مبصرین کے لئے کھول دیئے گئے تھے جو انتخابات کے سالم ہونے پر نگرانی کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنوں پر کورونا وائرس کی وجہ سے طبی دستوارات کی مکمل رعایت کی جارہی ہے۔ اس سے قبل شام کے بنیادی آئين کی اعلی کونسل نے 3 امیدواروں کو الیکشن لڑنے کے لئۓ میدان میں اتارا ، جن میں عبداللہ سلوم عبداللہ ، بشار اسد اور محمود احمد مرعی شامل ہیں۔
آپ کا تبصرہ