مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وائرس کے پھیلاﺅ کی وجہ سے آسٹریا نے یکم جون تک برطانیہ سے آنے والی پروازوں پر دوبارہ پابندی عائد کردی ہے۔
اطلاعات کے مطابق آسٹریا کی وزارت صحت کی جانب سے بنائے گئے ضابطے کے مطابق برطانیہ سے آسٹریا میں لوگوں کی آمد کو محدود کردیا گیا ہے ۔ جیسا کہ برازیل ، ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے معاملے میں صرف آسٹریا کے شہریوں یا آسٹریا میں مقیم لوگوں کو ہی آسٹریا میں داخلے کی اجازت ہے۔ہرشخص کے لیے آسٹریا میں داخلے کے وقت پی سی آر کا ایک منفی ٹیسٹ دکھانا ضروری ہے۔ آسٹریا میں تمام افراد کو داخلے کے بعد دس دن قرنطینہ میں رہنا لازمی ہوگا یہ کاروباری مسافروں پر بھی لاگو ہوتا ہے۔منفی پی سی آر ٹیسٹ کے بعد قرنطینہ کا ابتدائی خاتمہ داخلے کے پانچویں دن بعد ممکن ہے جس کے تحت داخلے کے دن کو شمار نہیں کیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ