23 اپریل، 2021، 12:57 PM

یمنی ڈرونز کا سعودی عرب کے ملک خالد ايئر پورٹ اور تیل کمپنی آرامکو پر حملہ

یمنی ڈرونز کا سعودی عرب کے ملک خالد ايئر پورٹ اور تیل کمپنی آرامکو پر حملہ

یمنی فورسز اور قبائل نے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے جواب میں سعودی عرب کے ملک خالد ايئر پورٹ اور تیل کی کمپنی آرامکو پر ڈرون طیاروں کے ذریعہ حملہ کرکے سعودی عرب پر لرزہ طاری کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے جواب میں سعودی عرب کے ملک خالد ايئر پورٹ اور تیل کی کمپنی آرامکو پر ڈرون طیاروں کے ذریعہ حملہ کرکے سعودی عرب پر لرزہ طاری کردیا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز کے تین "  قاصف K2   نامی " ڈرون طیاروں نے سعودی عرب کے اندر کارروائیاں انجام دی ہیں ، یمنی ڈرونز نے ان کارروائیوں میں ملک خالد ايئر پورٹ اور سعودی عرب کی تیل کی کمپنی آرامکو کو نشانہ بنایا ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ یمنی فورسز کی جوابی کارروائی سعودی عرب کی طرف سے  یمن کے محاصرے  اور یمنی عوام پر بربریت اور جارحیت کے جواب میں کی گئی ہے۔ ادھر سعودی عرب نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ سعودی عرب کے دفاعی سسٹم نے یمنی فوج کے ایک ڈرون کو فضا میں مارگرایا ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق یمن پر سعودی عرب کی جارحیت گذشتہ 7 سال سے جاری ہے ۔ یمن پر سعودیہ کی مسلط کردہ جنگ میں اب تک ہزاروں افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں ۔ اس ظالمانہ جنگ میں سعودی عرب کو دس ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے جن میں امریکہ اور اسرائیل بھی شامل ہیں،  لیکن اس کے باوجود سعودی عرب اپنے اہداف تک پہنچنے میں اب تک بری طرح ناکام ہوگيا ہے۔ یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کی شکست یقینی ہے کیونکہ یمنیوں کو اللہ تعالی کی حمایت حاصل ہے اور سعودی عرب کو اس دور کے یزید اور فرعون امریکہ کی حمایت حاصل ہے۔

News Code 1906219

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha