مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ناروے کی خاتون وزیراعظم کو کورونا وائرس کے دوران اپنی سالگرہ منانا مہنگا پڑ گیا، پولیس نے کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر وزیراعظم پر2352 امریکی ڈالر کا جرمانہ کردیا۔ ناروے کی پولیس نے کہا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم ارنا سولبرگ پر کووڈ 19 کی سماجی فاصلے سے متعلق پابندی توڑنے پرجرمانہ کیا ہے۔
وزیراعظم نے سالگرہ کا اہتمام کرنے پر معافی بھی مانگی تھی، فروری میں ہونے والی تقریب میں وزیراعظم کی فیملی کے 13 افراد نے شرکت کی تھی۔
واضح رہے کہ ناروے کی حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے 10 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی لگا رکھی تھی۔
آپ کا تبصرہ