18 فروری، 2021، 7:21 AM

یمنی عوام کی مشکلات اور مصائب کا اصلی ذمہ دار امریکہ ہے

یمنی عوام کی مشکلات اور مصائب کا اصلی ذمہ دار امریکہ ہے

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے ایک رکن نے کہا ہے کہ یمنی عوام کی مشکلات اور مصائب کا اصلی ذمہ دار امریکہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے ایک رکن محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ یمنی عوام کی مشکلات اور مصائب کا اصلی ذمہ دار امریکہ ہے۔

اس نے کہا کہ امریکہ کے بغیر سعودی عرب اور امارات معمولی سی حرکت نہیں کرسکتے ، سعودی عرب اور امارات خطے میں امریکی ایجنٹ اور آلہ کار ہیں۔ محمد علی الحوثی نے کہا کہ امریکہ امن و صلح کا کبوتر نہیں بلکہ یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کا اصلی سبب ہے۔ اس نے کہا کہ یمنی عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ یمن پر مسلط کردہ جنگ میں امریکہ، برطانیہ ، فرانس ، سعودی عرب اور امارات باہم شریک ہیں اور یمنی عوام کے خون میں امریکہ کے ہاتھ بھی رنگین ہیں۔

News ID 1905316

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha