31 جنوری، 2021، 7:59 PM

دشمنوں کے خطرات کو انقلاب اسلامی کی ترقی اور پیشرفت کے مواقع میں بدل دیا گیا

دشمنوں کے خطرات کو انقلاب اسلامی کی ترقی اور پیشرفت کے مواقع میں بدل دیا گیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے کہا ہے کہ دشمنوں کے خطرات کو انقلاب اسلامی کی ترقی اور پیشرفت کے مواقع میں بدل دیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی  نے کہا ہے کہ دشمنوں کے خطرات کو انقلاب اسلامی کی ترقی اور پیشرفت کے مواقع میں بدل دیا گیا ہے۔

میجر جنرل سلامی نےرضاکار فورس کی بیت المقدس نامی مشقوں کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ)  کے پاس دنیا کی تمام طاقتوں کی مقدار میں فوجی طاقت اور قدرت تھی اور وہ فوجی طاقت آج بھی موجود ہے۔ اس دور میں امریکہ کے پاس دنیا کی معیشت کا 25 فیصد حصہ تھا اورامریکہ کا تسلط بھی دنیا پرہمہ گیر تھا۔ میجر جنرل سلامی نے کہا کہ انقلاب اسلامی اسلامی کی کامیابی کے بعد دنیا کی سامراجی طاقتوں نے محسوس کرلیا کہ  دنیا میں ایک مبہم اور غیر شناختہ شدہ طاقت وجود میں آگئی ہے ۔ ایران کا انقلاب اسلامی دنیا میں ایک نئي طاقت کے عنوان سے ظاہر ہوا۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب نے دنیا کو آزادی، استقلال ، انصاف ، اخلاقی اور انسانی کرامت سے آشنا کیا  اور انقلاب اسلامی نے واضح کردیا کہ وہ دنیا کی سامراجی طاقتوں کا مقابلہ کرنے اور ان کے عالمی تسلط کو ختم کرنے کے لئے وجود میں آیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران اپنے اعلی اہداف کی سمت قدرت اور توانائی کے ساتھ گامزن ہے اور یہ انقلاب دنیا کے غریبوں ، مظلوموں اور ستمدیدہ قوموں  کا حامی اور مددگار انقلاب ہے۔

News ID 1905062

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha