15 جنوری، 2021، 9:07 AM

امریکہ بھر میں حملوں اور ہنگامہ آرائی کا خطرہ

امریکہ بھر میں حملوں اور ہنگامہ آرائی کا خطرہ

امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری کے موقع پر واشنگٹن سمیت امریکہ بھر میں حملوں اور ہنگامہ آرائی کا خطرہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری کے موقع پر واشنگٹن سمیت امریکہ بھر میں حملوں اور ہنگامہ آرائی کا خطرہ ہے۔ ایف بی آئی نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری دفاتر اور عمارتوں پر حملے ہو سکتے ہیں۔ کئی ریاستوں میں نیشنل گارڈز طلب کرلیے گئے جبکہ واشنگٹن میں متعدد سڑکیں بند ہیں اور 20 ہزار نیشنل گارڈز تعینات کردیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق حملوں کے خطرے کے پیش نظر واشنگٹن کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیا ہے اور امریکہ تباہی و بربادی کی جانب گامزن ہے۔

News ID 1904815

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha