24 دسمبر، 2020، 3:03 PM

میجر جنرل باقری کا حضرت عیسی (ع) کی ولادت کی مناسبت سے عیسائی ممالک کو تہنیتی پیغام

میجر جنرل باقری کا حضرت عیسی (ع) کی ولادت کی مناسبت سے عیسائی ممالک کو تہنیتی پیغام

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے حضرت عیسی علیہ السلام کی ولادت کی مناسبت سے عیسائي ممالک کے اعلی فوجی سربراہان کو تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے حضرت عیسی علیہ السلام کی ولادت کی مناسبت سے عیسائي ممالک کے اعلی فوجی سربراہان کو تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

میجر جنرل باقری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آپ حضرات کو حضرت مریم کے فرزند حضرت عیسی علیہ السلام اور نئے سال 2021 ء کی آمد کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ بیشک اللہ تعالی کے بزرگ پیغمبر حضرت عیسی (ع) کی تعلیمات اور دستورات پر عمل معاشرے کی فلاح و صلاح ، اخلاص ، انصاف اور بہبود کے لئے بہت ہی اہم ہے۔ امید ہے کہ انبیاء (ع) کی تعلیمات کے سائے میں نیا سال دنیا میں دوستی، محبت، ہمدردی ، امن و صلح سے سرشار رہے اور اللہ تعالی دنیا کو کورونا وائرس کی عالمی وبا سے محفوظ رکھے اور آپ سب کامیاب اور کامراں رہیں۔

News ID 1904516

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha