4 اکتوبر، 2020، 11:45 AM

آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان شدید جھڑپیں

آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان شدید جھڑپیں

آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان متنازع علاقہ نگورنو کاراباغ میں جھڑپوں میں تیزی آگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان متنازع علاقہ نگورنو کاراباغ میں جھڑپوں میں تیزی آگئی ہے۔

آذربائیجان نے مزید 7 علاقوں کا کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان 8 روز سے جاری جھڑپوں میں اب تک 230 اموات ہو چکی ہیں۔ کاراباغ ریجن میں فریقین نے ایک دوسرے کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا ہے۔

مزید علاقے قبضے میں لینے کے بعد آذربائیجان کے صدر نے ملٹری کمانڈر کو مبارک باد دی۔ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر جشن منایا۔

دوسری جانب آرمینیائی وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ ان کے ملک کو ’فیصلہ کن لمحے‘ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ کاراباغ میں آرمینیائی اور آذری افواج کے مابین لڑائی تیز ہوتی جا رہی ہے۔

News ID 1903272

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha