مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزير خارجہ پمپئو نے ایران کے خلاف پابندیاں بحال کرنے کے لیے اقوام متحدہ کو خط لکھا ہے جبکہ تین اہم یورپی ملکوں فرانس، برطانیہ اور جرمنی نے امریکی مطالبہ کی مخالفت کی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے یورپی ممالک پرایران کی حمایت کا الزام لگاتے ہوئے کہنا تھا کہ ایران پر پابندیاں بحال کرنے لیے جو کچھ ہوسکتا ہے کریں گے۔
ادھر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بھی ایران کے خلاف امریکی اقدام کا خیرمقدم کیا ہے جبکہ امریکہ اور اسرائیل کے حامی عرب ممالک بھی ایران کے خلاف سازش میں ملوث ہیں۔ واضح رہے کہ ایران اس سے قبل سکیورٹی وکنسل میں امریکہ اور اس کے عرب اتحادیوں کو شکست دے چکا ہے جہاں روس اور چین نے امریکی قرارداد کو ویٹو کردیا تھا۔ ذرائع کے مطابق امریکہ کو اس مرحلے میں بھی شکست اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑےگا۔
آپ کا تبصرہ