17 اگست، 2020، 11:22 AM

فرانس کا افغانستان سے طالبان قیدیوں کو رہا نہ کرنے کا مطالبہ

فرانس کا افغانستان سے طالبان قیدیوں کو رہا نہ کرنے کا مطالبہ

افغانستان کی حکومت نے امریکہ کے کہنے پر 5 ہزار سے زائد طالبان دہشت گرد قیدیوں کو آزاد کردیا ہے اور اتنی بڑی تعداد میں طالبان دہشت گردوں کی آزادی کے بعد اب فرانس نے افغان حکومت سے طالبان قیدیوں کو رہا نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کی حکومت نے امریکہ کے کہنے پر 5 ہزار سے زائد طالبان دہشت گرد قیدیوں کو آزاد کردیا ہے اور اتنی بڑی تعداد میں طالبان دہشت گردوں کی آزادی کے بعد اب فرانس نے افغان حکومت سے طالبان قیدیوں کو رہا نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ فرانس نے طالبان قیدیوں کی رہائی کے افغانستان حکومت کےفیصلےپر تحفظات کا اظہار کردیا ۔ فرانسیسی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں فرانسیسی شہریوں کے قتل میں ملوث افراد کی رہائی پر گہری تشویش ظاہر کی ۔

فرانسیسی وزارت خارجہ نےمزید کہاکہ طالبان قیدیوں نے فرانسیسی شہریوں کو قتل کیا ،ان کی رہائی کی مخالفت کرتے ہیں۔

فرانسیسی وزارت خارجہ کےمطابق رہائی کی منظوری پانے والے طالبان قیدیوں نے فرانس کے فوجیوں اور امدادی کارکنوں کو قتل کیا ۔

اپنے بیان میں فرانسیسی وزارت خارجہ نے افغان حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ طالبان قیدیوں کی رہائی کے عمل کو فوری طور پر روک دے ۔ ادھر امریکہ نے طالبان قیدیوں کی رہائی کا خیر مقدم کیا ہے۔

News ID 1902329

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha