11 جولائی، 2020، 12:47 PM

برازيل میں کورونا وائرس سے 70 ہزار 524 افراد ہلاک

برازيل میں کورونا وائرس سے 70 ہزار 524 افراد ہلاک

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 18 لاکھ 4 ہزار 338 تک جا پہنچی ہے جبکہ کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 70 ہزار 524 تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے  رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 18 لاکھ 4 ہزار 338 تک جا پہنچی ہے جبکہ کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد  70 ہزار 524 تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 11 ہزار 17 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 13 ہزار 936 ہو چکی ہے۔

پیرو میں کورونا کے باعث 11 ہزار 500 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 3 لاکھ 19 ہزار 646 رپورٹ ہوئے ہیں۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 781 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 3 لاکھ 9 ہزار 274 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 3 لاکھ 988 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 28 ہزار 403 ہو گئیں۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 34 ہزار 191 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 2 لاکھ 89 ہزار 174 ہو گئے۔

News ID 1901515

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha