مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے وزارت داخلہ کے اعلی اہکاروں کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ایران خطے کا امن ترین ملک ہے جو بھر پور طاقت کے ساتھ قوم کا دفاع کرسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی قوم باہمی اتحاد ، ہمدلی اور ہمدردی کے ساتھ موجودہ شرائط سے عبور کرجائے گي ۔
جہانگیری نے کہا کہ ایرانی عوام نے کورونا وائرس کے ایام میں حکومت کی خدمات کو قریب سے محسوس کیا ہے ۔ ایرانی حکومت نے کورونا کے مشکل ایام میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑا ۔ عوام حکومت کی کارکردگی سے راضي ہیں اور عوام کی رضایت حکومت کی کامیابی کا مظہر ہے۔
ایران کے نائب صدر نے کہا کہ حکومت نے تیل کے بجٹ پر انحصار کم کردیا ہے ، ایران کو اقتصادی پابندیوں کو سامنا ہے اس کے باوجود ایرانی حکومت عوام کی معاشی اور اقتصادی مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں تلاش وکوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں سے ایرانی حکومت اور عوام دونوں پر شدید دباؤ ہے لیکن ہم نے بھی استقامت اور پائداری کے ساتھ امریکہ کے اقتصادی دباؤ کو ناکام بنانے کا عزم بالجزم کررکھا ہے۔ جہانگیری نے کہا کہ ایران خطے کا امن ترین ملک ہے اور ایران ملکی اور قومی دفاع کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔
آپ کا تبصرہ