28 جون، 2020، 6:54 PM

منگولیہ میں پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹنگ میں عوام نے حصہ لیا

منگولیہ میں پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹنگ میں عوام نے حصہ لیا

منگولیہ میں پارلیمانی انتخابات کے لیے عوام نے کورونا وائرس کی وباء سے بے خوف و خطر ہو کر گھروں سے نکل کر اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ منگولیہ میں پارلیمانی انتخابات کے لیے عوام نے کورونا وائرس کی وباء سے بے خوف و خطر ہو کر گھروں سے نکل کر اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔

منگولیہ میں ابھی تک کورونا وائرس سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی ہے تاہم کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران منگولیہ میں انتخابات منعقد ہوئے ہیں۔

ملک میں لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے گئے، ووٹ ڈالنے سے قبل ووٹرز کا درجۂ حرارت چیک کیا گیا، ووٹنگ اسٹیشنز کو ڈس انفیکٹ کیا گیا اور ووٹرز کو دستانے بھی فراہم کیے گئے۔

اس سےقبل منگولیہ کی دو اہم پارٹیوں کی جانب سے الیکشن مہم کے دوران بڑے اجتماعات پر لگائی گئی پابندی کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ منگولیہ میں کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کے لیے انتہائی سخت اقدامات اٹھائے گئے تھے جس کی وجہ سے یہاں اب تک صرف 219 کورونا کے کیسز سامنے آ سکے ہیں جبکہ اس وباء سے کوئی ہلاکت واقع نہیں ہوئی ہے۔

News ID 1901225

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha