مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث 12 لاکھ غیر ملکی کارکنوں اور مزدوروں کو ملک سے نکالنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سعودی عرب سے 2020کے دوران تقریباً 12لاکھ غیر ملکی کارکن اور مزدور اپنے وطن واپس چلے جائیں گے۔
جدوہ انویسٹمنٹ کمپنی کی ایک رپورٹ کے مطابق میزبانی ، کھانے پینے کی خدمات ، انتظامیہ اور کھیلوں کی سرگرمیوں ، بہ شمول کرایہ اور لیز ، ٹریول ایجنسیوں ، سکیورٹی اور عمارتوں کی خدمات کے شعبے زیادہ متاثر ہوں گے اور ان میں کام کرنے والے تارکینِ وطن مزدور آبائی ممالک کو لوٹ جائیں گے۔
آپ کا تبصرہ