16 جولائی، 2022، 12:46 PM

پاکستان میں ریلوے اورپی آئی اے کا کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان

پاکستان میں ریلوے اورپی آئی اے کا کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان

پاکستانی وفاقی وزیر ریلوے اورہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کی اکنامی کلاس اورپی آئی اے کی اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجسنی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ ویڈیو پیغام میں پاکستان کے وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان ریلویز کی اکانومی کلاس اور پی آٸ اے کی اندرون ملک  پروازوں کی دونوں کلاسز پر کرایوں میں 10 فی صد رعایت دی جائے گی۔ کرایوں میں کمی کا اطلاق آج رات بارہ بجے کے بعد سے ہوگا۔

سعد رفیق نے مزید کہا کہ کرایوں میں کمی کا اطلاق 17 جولائی سے اگلے 30 روز کے لئے ہوگا۔کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن کل جاری کیا جائے گا۔

پاکستان ریلوے میں 94 فیصد جبکہ پی آئی اے میں 90 فیصد سے زائد مسافر اکانومی کلاس  میں سفر کرتے ہیں۔

News ID 1911585

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha