واشنگٹن میں  لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کا اعلان

واشنگٹن کے میئر نے اعلان کیا ہے کہ شہر میں کورونا وائرس میں کمی کے باعث لاک ڈاؤن میں نرمی کی جارہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ واشنگٹن کے میئر نے اعلان کیا ہے کہ شہر میں کورونا وائرس میں کمی کے باعث لاک ڈاؤن میں نرمی کی جارہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ریسٹورنٹس اور دیگر کاروبار سماجی دوری کو مدنظر رکھتے ہوئے کھولے جا سکتے ہیں۔ واشنگٹن کے میئر مورییل باؤزر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے شہریوں کے لیے گھر پر رہنے کا حکم ختم ہو جائے گا اور شہر کو جمعے سے دوبارہ کھولنے کی شروعات ہو جائے گی، اس دوران یہ بہت ضروری ہے کہ لوگ ماسک پہنیں۔

انہوں نے کہا کہ جسمانی دوری اور حفظان صحت کے اصولوں کا خیال رکھیں، ریسٹورنٹس صرف آؤٹ ڈور کھانے کی میزیں رکھ سکیں گے جبکہ میزوں کے درمیان چھ فٹ کا فاصلہ رکھنا ضروری ہو گا۔

مورییل باؤزر کا مزید کہنا تھا کہ ریٹیل کاروبار پک اپ اور ڈیلیوری کی سہولت فراہم کر سکیں گے جبکہ حجام کی دکانیں اور سیلون صرف اپائنمنٹ کے ذریعے کام کر سکیں گے۔

News Code 1900524

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 9 =