17 مئی، 2020، 5:10 PM

عالمی ادارہ صحت کا بچوں میں کورونا وائرس کے پھیلنے سے متعلق انتباہ

عالمی ادارہ صحت کا بچوں میں کورونا وائرس کے پھیلنے سے متعلق انتباہ

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے بچوں میں کورونا وائرس کے پھیلنے سے متعلق دنیا کو خبردار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے بچوں میں کورونا وائرس کے پھیلنے سے متعلق دنیا کو خبردار کیا ہے۔ انہوں نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ یورپ اور شمالی امریکا میں کچھ بچوں کو ایک خاص بیماری کی وجہ سے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل کرنا پڑا، ان بچوں کو جسم کے مختلف حصوں میں سوجن کی شکایت تھی۔

ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ متاثرہ بچوں کی بیماری کی کچھ علاماتیں کاواسا کی بیماری سے مماثلت رکھتی ہیں، جس میں خون کی نالیاں سوزش کا شکار ہوجاتی ہیں۔

سربراہ ڈبلیو ایچ او کے مطابق طبی ماہرین کا ابتدائی تحقیق میں کہنا ہے کہ ان علامات کا کورونا وائرس سے تعلق ہوسکتا ہے، فوری طور پر ان علامات کو سمجھنا اور ان کی وجہ جاننا بہت ضروری ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے مطالبہ کیا کہ دنیا بھر میں تمام معالجین مقامی حکام ڈبلیو ایچ او کے ساتھ مل کر ہنگامی بنیادی پر اس بیماری کو سمجھنے کی کوشش کریں۔

News ID 1900245

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha