9 مئی، 2020، 5:36 PM

برطانیہ کا باہر سے آنے والوں کو قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ

برطانیہ کا باہر سے آنے والوں کو قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ

برطانوی حکومت نے کسی بھی ملک سے آنے والے لوگوں کو 14 روز تک لازمی قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی حکومت نے کسی بھی ملک سے آنے والے لوگوں کو 14 روز تک لازمی قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ برطانیہ میں بیرونِ ملک سے آنے والوں پر نئی پابندیاں رواں ماہ کے اختتام تک نافذ العمل ہوں گی۔ برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن کل شام قوم سے خطاب کریں گے جس میں کورونا وائرس کے باعث عائد کی گئی پابندیوں میں نرمی کا اعلان کریں گے۔

اس سلسلے میں برطانوی وزیرِ ثقافت کا کہنا ہے کہ عوام کو لاک ڈاؤن سے متعلق بڑی تبدیلیوں کے اعلان کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 32 ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 11 ہزار 364 ہو گئی۔

News ID 1900035

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha