28 اپریل، 2020، 1:12 PM

پاکستان میں صحت کے شعبے سے وابستہ 399 افراد کورونا وائرس کا شکار

پاکستان میں صحت کے شعبے سے وابستہ 399 افراد کورونا وائرس کا شکار

پاکستان بھر میں جہاں عام افراد کورونا وائرس کا شکار ہورہے ہیں وہیں صحت کے شعبے سے وابستہ 399 افراد کو بھی اب تک کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان بھر میں جہاں عام افراد کورونا وائرس کا شکار ہورہے ہیں وہیں صحت کے شعبے سے وابستہ 399 افراد کو بھی اب تک کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ملک بھر کے 399 ہیلتھ پروفیشنلز میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔ جن میں 193 ڈاکٹر، 61 نرسز اور 145 دیگر ہیلتھ ورکرز شامل ہیں۔ کورونا کا شکار ہیلتھ ورکرز میں سے 166 ملک کے مختلف آئیسولیشن وارڈز جب کہ 136 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 92 ہیلتھ ورکرز نے کورونا کو شکست دے دی ہے۔ کورونا سے اب تک 5 ہیلتھ پروفیشنلز جاں بحق ہوچکے، جن میں سے گلگت میں 2 جب کہ اسلام آباد خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے ایک ایک پروفیشنل شامل ہیں۔

News Code 1899756

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha